صرف پھانسی سے معاملات درست ہوتے تودنیامیں جرم ہی نہ ہوتے،فوادچودھری

صرف پھانسی سے معاملات درست ہوتے تودنیامیں جرم ہی نہ ہوتے،فوادچودھری
صرف پھانسی سے معاملات درست ہوتے تودنیامیں جرم ہی نہ ہوتے،فوادچودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ صرف پھانسی سے معاملات درست ہوتے تودنیامیں جرم ہی نہ ہوتے۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فوادچودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ زینب قتل کیس سمیت درجنوں کو پھانسی ہوچکی ہے اورہونی چاہیے،سوال یہ ہے کہ زیادتی کے واقعات کیوں نہیں رک رہے؟۔
فوادچودھری کامزیدکہناتھاکہ روک تھام پرکوئی بات ہی نہیں ہورہی،مسئلہ ہی یہ ہے قوانین تو پہلے ہی موجود ہیں یہ تو بحث ہی نہیں،انہوں نے کہا کہ صرف پھانسی سے معاملات درست ہوتے تودنیامیں جرم ہی نہ ہوتے۔