کون کون سے حلقوں میں صبح پولنگ نہیں ہوگی ؟
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) امیدواروں کی اموات کے باعث ملک کے 4 حلقوں میں پولنگ ملتوی کر دی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے پی کے 91کوہاٹ 2سے امیدوار عصمت اللہ خٹک کے انتقال کے سبب پولنگ ملتوی کی گئی، این اے 8باجوڑ، پی کے22باجوڑ میں امیدوار ریحان زیب کی موت کی وجہ سے پولنگ نہیں ہو گی، پی پی 266رحیم یار خان میں بھی امیدوار اسرار حسین کے انتقال کے باعث انتخابات ملتوی کر دیئے گئے۔ متعلقہ حلقوں میں الیکشن عام انتخابات کے بعد ہوں گے اور 8فروری کو الیکشن کے بعد ان حلقوں کے شیڈول کا اعلان ہو گا۔