ملتان ریجن،5463پولنگ اسٹیشن میں سامان کی ترسیل مکمل

ملتان ریجن،5463پولنگ اسٹیشن میں سامان کی ترسیل مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان(وقائع نگار)ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر)محمد سہیل چودھری کی ہدایت پر ملتان ریجن ملتان، وہاڑی،خانیوال اور لودھراں میں پولنگ سٹیشنز پر سامان کی ترسیل کا  عمل پولنگ سٹاف کی موجودگی  اور  پولیس کی نگرانی میں مکمل کیا گیا۔  ریجن کے کل پولنگ اسٹیشنز 5463 جن میں ملتان کے1864، وہاڑی  کے 1390، خانیوال 1452 اور لودھراں  757 پولنگ سٹیشنز پر سامان کی ترسیل  گزشتہ روز ہی  مکمل  کر لی گئی۔  اسی طرح ریجن میں  پولنگ سٹیشنز کی سکیورٹی کے 10779  پولیس  افسران و ملازمین فرائض سر انجام دیں گے۔ سلسلے(بقیہ نمبر35صفحہ7پر)

 میں پولیس افسران کو بھی ہدایت جاری کی گئی ہیں  کہ وہ مکمل طور پر غیر جانبدار رہتے ہوئے اپنے فرائض منصبی سر انجام دیں گے۔ اسی طرح پولنگ کے اختتام پر پولیس افسران ، پولنگ سٹاف کی نگرانی میں بحفاظت پولنگ کے نتائج   ریٹرننگ آ فیسر پہنچانے کے بھی  ذمہ دار ہوں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملتان ریجن پولیس اپنے فرائض کی بجاآوری میں کوشاں رہے گی امن و امان کی صورتحال پر کسی قسم کا  کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔  ملتان ریجن پولیس لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کنٹرول کرنے کے لیے تمام وسائل بھی  بروئے کار لا رہی ہے۔