ووٹنگ عمل کو پرامن بنانے میں تمام سیکیورٹی اہلکاروں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں:نگراں وزیر داخلہ گوہر اعجاز

ووٹنگ عمل کو پرامن بنانے میں تمام سیکیورٹی اہلکاروں کو مبارک باد پیش کرتا ...
ووٹنگ عمل کو پرامن بنانے میں تمام سیکیورٹی اہلکاروں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں:نگراں وزیر داخلہ گوہر اعجاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) نگراں وزیر داخلہ  گوہر اعجاز نے ووٹنگ کے عمل کو پرامن بنانے میں تمام سیکیورٹی اہلکاروں کو مبارک باد پیش کی ہے ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ملک بھر میں سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال عمومی طور پر مستحکم رہی، چند واقعات کے علاوہ مجموعی صورتحال کنٹرول میں رہی۔سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت قابل تعریف ہے۔یہ جمہوریت اور پاکستان کے عوام کے ساتھ ان کی وابستگی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ووٹنگ کے عمل کو پرامن بنانے میں تمام سیکیورٹی اہلکاروں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔یہ پر امن ماحول میں ووٹ کے حق کو استعمال کرنے کو یقینی بنانے کیلئے ہمارے عزم کا ثبوت ہے۔