نوازشریف کا ترک صدر کو فون، دہشتگردی کے حا لیہ واقعات پر اظہار افسوس

نوازشریف کا ترک صدر کو فون، دہشتگردی کے حا لیہ واقعات پر اظہار افسوس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم نوازشریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان کو ٹیلی فون کرکے استنبول میں دہشتگردی کے واقعات پر افسوس کا اظہار کیا۔ہفتہ کے روز وزیراعظم نوازشریف نے ترک صدر طیب اردوان سے ٹیلی فون رابطہ کرکے ترکی میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ترکی دکھ اور سکھ میں برابر کے شریک ہیں اور ہم اس موقع پر ترکی دکھ سمجھ سکتے ہیں،ترکی پر حملہ پاکستان پر حملے کے مترادف ہے۔وزیراعظم نے استنبول میں دہشتگردی سے متاثر ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی بھی کیا۔
نوازشریف

مزید :

صفحہ اول -