حلقہ بندیوں اور انتخابی فہرستوں سے متعلق الیکشن کمیشن کا اجلاس آج ہوگا
اسلام آبا( آئی این پی ) الیکشن کمیشن کے زیر انتظام حلقہ بندیوں اور انتخابی فہرستوں کی تیاری کے حوالے سے اہم اجلاس( آج)پیر کو ہوگا ،اجلاس میں شماریات ڈویژن کے افسران انتخابی فہرستوں کی تیاری اور حلقہ بندیوں میں درکار نقشہ جات اور دیگر دستاویزات کی فراہمی کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت پر بریفنگ دیں گے۔تفصیلات کے مطابق حلقہ بندیوں اور انتخابی فہرستوں کی تیاری کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس (آج) پیر کو ہو گا۔اجلاس میں سیکرٹری شماریات ڈویژن، ادارہ شماریات کے افسران اور الیکشن کمیشن کے افسران شریک ہونگے۔ اجلاس میں شماریات ڈویژن کے افسران انتخابی فہرستوں کی تیاری اور حلقہ بندیوں میں درکار نقشہ جات اور دیگر دستاویزات کی فراہمی کے متعلق اب تک ہونے والی پیش رفت پر بریفنگ دیں گے۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی تھیں کہ وہ 10 جنوری تک تمام مطلوبہ دستاویزات اور ڈیٹا الیکشن کمیشن کو مہیا کر دیں۔