تاجر آج امریکہ کیخلاف ’’نومور‘‘ریلی نکالیں گے

تاجر آج امریکہ کیخلاف ’’نومور‘‘ریلی نکالیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کراچی کی تاجر تنظیموں نے ’’ڈومور‘‘ کے امریکی مطالبے کے جواب میں فوجی و سیاسی قیادت کی جانب سے ’’ نو مور‘‘ کی حمایت میں ایک ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔یہ ریلی آج بروز پیر 03:00بجے دوپہر نکالی جائے گی ۔شہر کی مختلف مارکیٹوں سے نکل کرتاجر پولو گراؤنڈ کے سامنے واقع ڈی جی رینجرز ہیڈکوارٹر کے قریب جمع ہوں گے جس کے بعد ریلی کے شرکاء حکومت سے اظہار یکجہتی کیلئے وزیراعلیٰ اور گورنر ہاؤس جائیں گے۔ریلی کی قیادت آل پاکستان کنفکشنری ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاویدحاجی عبداللہ اورآل سٹی تاجر اتحاد ایسو سی ایشن کے چیئرمین شرجیل گوپلانی اور محمود حامدچیئرمین آل پاکستان اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کریں گے۔ جب کہ انصار بیگ قادری لیاقت آباد تاجر اتحاد، ماڈرن ویلفیئر ایسو سی ایشن کے جنرل سیکریٹری احمد قادری، سید سعید حیدری تاجر اتحاد،امین لاثانیا آل پاکستان ٹائلز اینڈ سینیٹری وئیر ایسوسی ایشن ،حنیف راجہ صدر ایل ای ڈی امپورٹرز ایسوسی ایشن،اشرف عیسانی کھارا در تاجر اتحاد،نسیم ٹھٹھائی میٹھا در تاجر اتحاد،آصف بلوچ گرین ٹمبر مارکیٹ ایسوسی ایشن،قاسم انجار والا عثمان آباد تاجر اتحاد،عدنان میمن مل والا اسٹیل مارکیٹ ،چوہدری ایوب معین اسٹیل مارکیٹ،سید شاہد حسن میرٹ ایسوسی ایشن،سیدکامران علی سرائے روڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن،عقیل رحمانی لیاری تاجر اتحاد،افضل اسلام رنچھوڑ لائن مارکیٹ ایسوسی ایشن اور آل پاکستان اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے بابر بنگش سمیت دیگر مارکیٹوں کے عہدیدار اپنی اپنی مارکیٹوں کی قیادت کرتے ہوئے ریلی میں شرکت کریں گے۔اس موقع پر تاجر رہنما آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کے نام اعتماد کی یادداشت ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعیدکے سپرد کریں گے۔ جب کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور گورنر محمد زبیر کو بھی پیش کی جائیں گی۔