موٹاپے کی عالمی فہرست میں سعودی عرب تیسرے نمبر پر
ریاض (اے پی پی) سعودی عرب میں کئے جانے والے سروے سے معلوم ہوا ہے کہ مملکت میں موٹاپا تیزی کے ساتھ پھیلنے والا مرض بن چکا ہے۔سعودی اخبار کے مطابق اس ضمن میں عالمی فہرست میں سعودی عرب کا شمار تیسرے نمبر پر آتا ہے جہاں کے شہری موٹاپے کا شکار ہیں۔ حکومت موٹاپے کے علاج کیلئے سالانہ 19 ارب ریال خرچ کرتی ہے۔ اعدادوشمار سے معلوم ہوا ہے کہ 35لاکھ بچے اس مرض میں مبتلا ہیں۔ اس بیماری کی وجہ سے سالانہ 20 افراد موت کا شکار ہوجاتے ہیں۔
لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔