شام میں داعش کے 5 جنگجو گرفتار لیکن تعلق کن ممالک سے نکلا؟ پاکستانیوں کیلئے پریشان کن خبرآگئی

شام میں داعش کے 5 جنگجو گرفتار لیکن تعلق کن ممالک سے نکلا؟ پاکستانیوں کیلئے ...
شام میں داعش کے 5 جنگجو گرفتار لیکن تعلق کن ممالک سے نکلا؟ پاکستانیوں کیلئے پریشان کن خبرآگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دمشق(ویب ڈیسک)  شام میں 5 داعش جنگجوؤں کو حراست میں لیا گیا ہے جن میں 2 امریکی، 2 پاکستانی اور ایک آئرش شہری ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق شام میں برسرپیکار امریکا کی حمایت یافتہ فورس ’شامی جمہوری فورسز‘ نے شام کے صوبے دیر الزور سے 5 داعش جنگجوؤں کو حراست میں لیا ہے۔ یہ جنگجو 30 دسمبر کو ایک کارروائی کے دوران جھڑپ کے بعد گرفتار ہوئے۔شامی جمہوری فورسز کی جانب سے جاری بیان میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گرفتار جنگجوؤں میں سے 2 کا تعلق امریکا سے ہے جب کہ دو پاکستانی اور ایک آئرش شہری ہے۔ بیان کے ساتھ جنگجوؤں کی تصاویر بھی منظر عام پر لائی گئی ہیں۔
گرفتار ہونے والے 34 سالہ امریکی شہری کا نام وارن کرسٹوفر کلارک المعروف ’ امریکی ابو محمد‘ ہے جو ہیوسٹن کا رہائشی ہے جب کہ دوسرا امریکی شہری عرب نژاد زید عبدالحامد ہے اور وہ ’امریکی ابو زید‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔شامی جمہوریہ فورسز کے بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حراست میں لیے گئے دو جنگجو پاکستان کے شہری ہیں جن میں سے ایک نام فضل الرحمان جڈ عمر 48 سال اور دوسرے کا نام عبدالعظیم راجپوت عمر 19 سال ہے۔

گرفتار کیے گئے 5 جنگجوؤں میں سے ایک آئرش شہری ہے۔ ڈبلن کے رہائشی کا نام الیگزینڈر روزمانووچ بیک مرزائیف ہے۔ یہ پانچوں جنگجو دریائے فرات پر شامی شہریوں پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔واضح رہے کہ شامی حکومت یا کسی اور ذرائع سے اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی گرفتار جنگجوؤں کے متعلقہ ممالک کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے آیا ہے۔

مزید :

عرب دنیا -