پارلیمنٹ کے ربڑ سٹیمپ ہونے کاتصور ختم نہیں ہوا،تجزیہ کار مظہر عباس کادعویٰ

پارلیمنٹ کے ربڑ سٹیمپ ہونے کاتصور ختم نہیں ہوا،تجزیہ کار مظہر عباس کادعویٰ
پارلیمنٹ کے ربڑ سٹیمپ ہونے کاتصور ختم نہیں ہوا،تجزیہ کار مظہر عباس کادعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار مظہر عباس نے کہاہے کہ آرمی ایکٹ ترمیم ہونے سے بھی پارلیمنٹ کاربڑ سٹیمپ ہونے کاتصور کم نہیں ہوا ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“مظہر عباس نے کہا ہے کہ صرف دوسول حکومتوں نے آرمی چیف کو مدت میں توسیع دی ہے ، اس کے علاوہ صرف فوجی حکومتوں نے اپنے ادوارمیں توسیع دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آرمی ایکٹ ترمیم ہونے سے بھی پارلیمنٹ کاربڑ سٹیمپ ہونے کاتصور کم نہیں ہوا ۔
مظہر عباس کا کہناتھا کہ اگر پارلیمنٹ میں سیاسی جماعتیں ایک پیج پرنظر آتیں تو پچھلے ڈیڑھ سال سے کئی بار قانون سازی ہوچکی ہوتی ۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر قانون کودیکھیں تو وہ اب بھی سپریم کورٹ سے اس حوالے سے کیس واپس لینے کوتیار نہیں ہیں۔