خواجہ سراء نایاب علی کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کیخلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ

خواجہ سراء نایاب علی کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کیخلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ
خواجہ سراء نایاب علی کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کیخلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد  ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) الیکشن اپیلیٹ ٹربیونل نے خواجہ سرا ءنایاب علی کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔الیکشن اپیلیٹ ٹربیونل کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے اپیل پر سماعت کی۔

"جنگ " کے مطابق عدالتی معاونین نے کہا کہ آئین اور الیکشن ایکٹ خواجہ سراؤں کو انتخابات میں حصہ لینے سے نہیں روکتا، ٹرانس جینڈر انتخابات میں حصہ لینے کے اہل ہیں، آئین کے تحت الیکشن میں حصہ لینے والوں پر جنس کی بنیاد پر کوئی تفریق نہیں ہو گی، شریعت کورٹ نے خواجہ سراؤں کے انتخابات میں حصہ لینے پر کوئی قدغن نہیں لگائی، خواجہ سرا اگر خواتین کی مخصوص نشستوں پر انتخاب لڑتا ہے تو اعتراض ہو سکتا تھا۔

جسٹس ارباب طاہر نے کہا کہ یہ بنیادی انسانی حقوق کا کیس ہے، انتخابات لڑنا ہر کسی کا حق ہے۔الیکشن اپیلیٹ ٹربیونل نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

 واضح رہے کہ کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف ایک اور خواجہ سراء ندیم مظفر نے اپیل دائر کی تھی۔