پاکستانی شوٹر کشمالہ طلعت نے 2024 پیرس اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرلیا

پاکستانی شوٹر کشمالہ طلعت نے 2024 پیرس اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرلیا
پاکستانی شوٹر کشمالہ طلعت نے 2024 پیرس اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جکارتا(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی شوٹر کشمالہ طلعت نے 2024 میں پیرس میں ہونے والے اولمپکس کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
انہوں نے ایشین شوٹنگ چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتنے کے بعد پیرس اولمپکس کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

جکارتا میں منعقد ہونے والی ایشین شوٹنگ چیمپیئن شپ میں کشمالہ طلعت نے ویمنز کے 10 میٹر پسٹل مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ بھارت سے تعلق رکھنے والی ایشا سنگھ نے اس مقابلے میں سونے کا تمغہ اپنے نام کیا۔
اس بارے میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’کشمالہ طلعت ایشین شوٹنگ چیمپیئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون شوٹر بن گئی ہیں۔‘
پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے مطابق اس جیت کے بعد کشمالہ طلعت نے 2024 پیرس اولمپکس میں براہ راست رسائی حاصل کر لی ہے۔



 

مزید :

کھیل -