پسند کی شادی نہ ہونے پر لڑکے نے لڑکی کی زبردستی شادی کی جھوٹی اطلاع پولیس کو کردی
لودھراں(ڈیلی پاکستان آن لائن )کزن کی شادی کسی اور جگہ ہونے پر نوجوان نے پولیس کو لڑکی کی زبردستی شادی کی جھوٹی اطلاع کردی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے پولیس ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ پنجاب کے ضلع لودھراں کی تحصیل کہروڑ پکا کے نوجوان نے پولیس کو اطلاع دی کہ لڑکی کی زبردستی شادی کرائی جارہی ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ نوجوان اپنی اسی کزن سے شادی کرنا چاہتا تھا اور کزن کی شادی کسی اورجگہ ہونے پر نوجوان نے پولیس کو جھوٹی اطلاع دی۔
ترجمان پولیس کے مطابق کزن سے شادی پر نوجوان نے 15 پر کال ملادی جس کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔