سرگودھا کے کتنےطلباء کو سکالرشپ دیئے جائیں گے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یونیورسٹی آف سرگودھا میں ڈویژن کے 4 اضلاع کے لیے ہونہار سکالر شپ پروگر ام کی باقاعدہ لانچنگ کر دی-وزیر اعلیٰ نے طلباء کو ہونہار سکالر شپ چیک تقسیم کیے-''یہ وطن تمھارا ہے، تم ہو پاسباں اس کے'' ملی نغمہ سن کر وزیر اعلیٰ مریم نواز سٹیج پر پہنچ گئیں '' اورطلباء کے ساتھ مل کر "یہ زمین مقدس ہے ماں کے پیار کی صورت '' ملی نغمہ گایا-طلباء نے پرجوش تالیاں بجا کر ملی نغمے کو سراہا- ہونہار سکالر شپ حاصل کرنے والے طلباءکے اعزاز میں گارڈ آف آنر پیش کیاگیا-
پنجاب پولیس کے چاک و چوبند دستے نے طلباء کو جنرل سلامی پیش کی- وزیر اعلیٰ مریم نواز کی آمد پر طلباء نے جوش و خروش کااظہار کرتے ہوئے تالیاں بجا کر استقبال کیا-وزیر اعلیٰ مریم نواز یونیورسٹی کے طلباء میں گھل مل گئیں -چیف منسٹر ہونہار سکالرشپ کے تحت سرگودھا کے 1588طلباء کو 7کروڑ کے سکالرشپ دیئے جائیں گے-سرگودھا کی سرکاری یونیورسٹیوں کے 1133طلباء کو ساڑھے 5 کروڑ سے زائد ہونہارسکالر شپ دیئے جائیں گے-سرگودھا میڈیکل کالج کے 54طلباء کو 28لاکھ روپے کے سکالر شپ ملیں گے-سرگودھا کے سرکاری کالجز کے 398 طلباء کو 1 کروڑ14لاکھ روپے کے سکالر شپ ملیں گے-
ہونہار سکالر شپ حاصل کرنے والوں میں سرگودھا یونیورسٹی، بھکر یونیورسٹی، میانوالی یونیورسٹی اورسرکاری کالجز کے طلباء شامل ہیں - یونیورسٹی آف سرگودھا کی طالبہ نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کو "ماں کی مانند "قرار دیا-تقریب میں ہونہار سکالر شپ کے بارے میں خصوصی دستاویزی فلم دکھائی گئی- تقریب میں سرگودھا ڈویژن کے ارکان اسمبلی بھی شریک ہوئے-