قومی ترقی شفاف ٹیکس سسٹم اور قانون کی بالا دستی پر منحصر ہے:احسن اقبال

قومی ترقی شفاف ٹیکس سسٹم اور قانون کی بالا دستی پر منحصر ہے:احسن اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( پ ر) قوموں کی ترقی ٹیکس نظام کو شفاف بنانے اور قانون کی بالادستی، آئین کی حکمرانی پر منحصر ہے۔ ان خیالات کا اظہار ن لیگ کے مرکزی رہنما ایم این اے پروفیسر احسن اقبال نے ٹیکس اکیڈمی کے ہفت روزہ تربیتی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس نظام کی شفافیت کا کام ریاست کی ذمہ داری ہے تاکہ وہ شہریوںکو تمام بنیادی سہولتیں فراہم کرسکے۔ تعلیم صحت جیسے مسائل کی بہتری اور ملک کا سسٹم چلانے کے لئے ہمیں خود اپنے پاﺅں پر کھڑا ہونا ہوگا۔ ہمیں سیاسی بنیادوں پر اپنی اکانومی کو مظبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ ساٹھ سالوں کے بعد ملک میں مکمل قانون اور آئین کی بالادستی قائم ہوئی ہے۔ سندھی اور بلوچ بھی اب ادلیہ کو اپنی امید کی کرن سمجھتے ہیں۔ جنرل سیکرٹری لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن فرحان شہزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت دوسرے بار کی طرح ٹیکس بار کے مسائل بھی حل کرے اور ہمیں سالانہ گرانٹ، میڈیکل اور ہاﺅسنگ کالونی جیسی سہولتیں فراہم کی جائیں۔