یوروکپ2016،دوسرا سیمی فائنل ،فرانس نے جرمنی کو شکست دیدی

یوروکپ2016،دوسرا سیمی فائنل ،فرانس نے جرمنی کو شکست دیدی
یوروکپ2016،دوسرا سیمی فائنل ،فرانس نے جرمنی کو شکست دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مارسیلی(مانیٹرنگ ڈیسک) یوروکپ 2016کے دوسرے سیمی فائنل میں فرانس نے جرمنی کو2-0سے شکست دے کر فائنل میں  رسائی حاصل کر لی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق فرانس کی جانب سے پہلا گول’ انٹونی گریزمین‘نے 45ویں منٹ میں کر کے ٹیم کو برتری دلا دی اور 72ویں منٹ میں دوسرا گول کرکے ٹیم کی فتح پر مہر لگا دی ۔ کھیل شروع ہوتے جرمنی نے فرانس کی گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کئے لیکن فرانس کی جانب سے دفاع انتہائی مضبوط رہا جس کے باعث جرمنی کوئی گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ یورو کپ کا فائنل 10جولائی کو فرانس کے شہر ’سینٹ ڈینس‘میں پرتگال اور فرانس کے درمیان کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -