وزیرا عظم نواز شریف کو ہوائی سفر کی اجازت مل گئی ، کل لندن سے پاکستان پہنچیں گے
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف کل (ہفتہ ) کو لندن سے پاکستان پہنچیں گے ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈاکٹروں کی جانب سے ہوائی سفر کی اجازت ملنے کے بعد وزیرا عظم نواز شریف کل ہفتے کی صبح خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان کیلئے روانہ ہونگے ۔ ان کے ساتھ انکی صاحبزادی مریم نواز ، بھائی شبہاز شریف اور خاندان کے دیگر افراد بھی پاکستان آئیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں ، مدینہ اور قطیف میں حملوں کے الزام میں 12 پاکستانیوں کو گرفتار کر لیا گیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے وزیر اعظم نواز شریف کا طبی معائنہ کیا اور انہیں صحت مند قرار دیتے ہوئے ہوائی سفر کرنے کی اجازت دیدی ہے جس کے بعد اب وزیرا عظم نواز شریف کل صبح فیملی کے ہمراہ لند ن نے پاکستان کیلئے روانہ ہو نگے ۔
وزیرا عظم کو لینے کیلئے پی آئی اے کا 777 بوئنگ طیارہ آج رات لندن کیلئے روانہ ہو گا جس میں جراثیم کش خصوصی نشسٹیں لگادی گئی ہیں ۔
یاد رہے کہ نواز شریف اوپن ہارٹ سرجری کے سلسلے میں لند ن میں مقیم ہیں اور انہوں نے عید بھی لندن میں ہی منائی ۔ وزیر اعظم کے ساتھ عید منانے کیلئے انکی صاحبزادی مریم نواز شریف ، بھتیجے اور خاندان کے دیگر افراد بھی لندن میں مقیم ہیں جو انکے ساتھ ہی کل پاکستان پہنچیں گے ۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں