گزشتہ رات منگھو پیر میں ہلاک دہشت گرد کی شناخت خالد عرف کھدائی کے نام سے ہو گئی، 42 افراد کے قتل میں ملوث تھا

گزشتہ رات منگھو پیر میں ہلاک دہشت گرد کی شناخت خالد عرف کھدائی کے نام سے ہو ...
گزشتہ رات منگھو پیر میں ہلاک دہشت گرد کی شناخت خالد عرف کھدائی کے نام سے ہو گئی، 42 افراد کے قتل میں ملوث تھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ رات منگھوپیر ناردن بائی پائی پاس کے قریب مقابلے میں ہلاک ہونے والے دوسرے دہشت گرد کی شناخت خالد عرف کھدائی کے نام سے ہوئی ہے جو 42 افراد کے قتل میں ملوث تھا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق دہشت گرد خالد عرف کھدائی کا تعلق لیاری گینگ وار سے تھا اور 42 افراد کے قتل میں ملوث تھا۔ خالد عرف کھدائی نے 2012ءمیں لیاری میں بس سے مسافروں کو اغواءکر کے 20 کو قتل کر دیا تھا جبکہ یہ 4 پولیس اہلکاروں کے اور سیاسی جماعت کے 15 کارکنوں کے قتل میں بھی ملوث تھا۔
ہلاک دہشت گرد نے لیاری، پاک کالونی، رضویہ کے علاقوں میں کارروائیاں کیں ۔ خالد عرف کھدائی 2005ءمیں حب میں ایس ایس پی چوہدری اسلم، عرفان بہادر پر حملے میں بھی ملوث ہے۔ اس حملے میں چوہدری اسلم زخمی اور ایس ایچ او کلاکوٹ ارشد بٹ شہید ہوئے تھے ۔