علی پور: جعلی پیر کی کارروائیاں‘ بڑے دعوے

          علی پور: جعلی پیر کی کارروائیاں‘ بڑے دعوے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہیڈپنجند(نمائندہ پاکستان)جنات میرے آستانہ پر حاضری دیتے ہیں، کئی معذور افراد کو اپنے کرشماتی تیل سے ٹھیک کر(بقیہ نمبر42صفحہ6پر)

چکا ہوں، پر اسرار قوتیں میری خدمت پر معمور ہیں جس سے جو کام چاہوں کرواسکتا ہوں، قتل اور دیگر سنگین مقدمات کی صلح کیلئے قابلوس جن مقرر کر رکھا ہے، یہ باتین تحصیل علی پور کے موضع جگمل کے فراڈیئے پیر طا لب بلوچ نے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جعلی فراڈ یئے کا کہنا ہے کہ میرے خلاف کوئی بات ہوتو اس کا مجھے علم ہو جاتا ہے کیوں کہ اس درجنوں جنات اور مہا کالی طاقتیں تابع ہیں جعلی پیر طالب حسین نے بتلایا کہ میرے آستانے آنے والا کبھی مایوس نہیں ہوتا شادی اور محبت میں مجبور لوگوں پر بہت رحم آتا ہے کہ ان کے خلاف بہت لوگ ہوتے ہیں ان کو مکمل تحفظ دیتا ہوں طلاق، نا چاقی، اولاد کا نہ ہونا اور دیگر امراض کا مکمل حل دیتا ہوں میرے مریدوں کی تعداد لاکھوں میں ہے کس کا کام کرنا ہے کس کا نہیں کرنا اس کا حکم پر اسرار طاقتیں دیتی ہیں ایک سوال جواب میں جعلی پیر کہنا ہے کہ ہر اتوار میرے آستانہ پر چرس اور بھنگ دور چلتا ہے ملنگ لوگ دعائیں دیتے ہیں جب نمائندہ نے پوچھا کہ سننے میں آیا ہے کہ آپ کے آستانے پر جرائم پیشہ لوگ اور غلط کردار کی عورتیں آتی ہیں تو جعلی پیر نے کہا کہ یہ قلندر بادشاہ کا حکم پرآستانہ بنایا گیا ہے ہم کسی کو بھی آستانہ پر آنے سے نہیں روک سکتے نمائندہ نے پوچھا کہ آپ نے کس سلسلے سے اجازت لے رکھی ہے تو فراڈیئے پیر نے بتلایا کچھ آستانے ایسے بھی ہوتے ہیں جن کوکسی سلسلے سے اجازت کی ضرورت نہیں ہوتی بڑے بڑے سلسلے والے اور گدی نشین پیر خود چل کر ہمارے پاس آتے ہیں میں صرف قلندر کا مرید ہوں ہر ماہ قلندر کے دربار پر حاضری دیتا ہوں جب فراڈیئے پیر سے پوچھا گیا کہ آپ پہلے کاشتکار تھے اب کس طرح پیر بن گئے ہو تو انہوں نے کہا کہ مجھے شہباز قلندر نے حکم دیا کہ آستانہ بناو لوگوں کی خدمت کروجو میں کر رہا ہوں میرے خلاف پہلے بھی اخبارات میں لکھا جا چکا ہے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
جعلی پیر