محرم الحرام شروع ہوتے ہی عمرکوٹ کی سکیورٹی سخت، 900 سے زائد پولیس افسرواہلکارتعینات

محرم الحرام شروع ہوتے ہی عمرکوٹ کی سکیورٹی سخت، 900 سے زائد پولیس ...
محرم الحرام شروع ہوتے ہی عمرکوٹ کی سکیورٹی سخت، 900 سے زائد پولیس افسرواہلکارتعینات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ(سید ریحان شبیرسے)محرم الحرام میں ضلع بھر کی سکیورٹی کے انتظامات کو حتمی شکل دےدی گئی"900" سے زائد پولیس آفیشلز سکیورٹی ڈیوٹی انجام دینگے،ایس ایس پی عمرکوٹ آصف رضا بلوچ کے احکامات پر پورے ضلع میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے ،نو سو سے زائد پولیس آفیشلز امام بارگاہوں، مجالس کے مقامات، مساجد و دیگر مذہبی مقامات پر تعینات کردیے گئے ہیں ،مجالس عزاءکی سکیورٹی کے لئے پولیس افسران و جوانان سمیت لیڈیز پولیس اہلکاران بھی ڈیوٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور متعلقہ پولیس افسران اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ امام بارگاہوں اور مجالس کے انٹری و ایکزٹ پوائنٹس پر شرکاکو واک تھروگیٹس سے گزارا جائے۔