گلگت بلتستان الیکشن ، مسلم لیگ ن نے ایک اور نشست جیت لی

گلگت بلتستان الیکشن ، مسلم لیگ ن نے ایک اور نشست جیت لی
گلگت بلتستان الیکشن ، مسلم لیگ ن نے ایک اور نشست جیت لی

  

ہنزہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے لیے ہونے والے الیکشن میںحلقہ 6 کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ سامنے آ گیا ہے جس میں مسلم لیگ ن کے امیدوار میر غضنفر علی کامیاب ہو گئے ہیں ۔

غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق حلقہ 6میں کامیاب ہونے والے مسلم لیگ ن کے امید وار میر غضنفر علی نے 6 ہزار 384 ووٹ حاصل کیے ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر عوامی ورکرز پارٹی کے بابا جان 3 ہزار 574 ووٹ حاصل کر سکے ہیں ۔ یاد رہے ہنزہ کے حلقہ 6 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 36 ہزار 417 ہے اور غیر سرکاری غیر حتمی طور پر بتایا گیا ہے کہ اس حلقہ میںووٹنگ ٹرن آﺅٹ 44 فیصد رہا ہے ۔

مزید : ہنزہ