آئر لینڈ نے سنسبنی خیز مقابلے کے بعد زمبابوے کو 5 رنز سے ہرا دیا

آئر لینڈ نے سنسبنی خیز مقابلے کے بعد زمبابوے کو 5 رنز سے ہرا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہوبارٹ ( سپورٹس رپورٹر)آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں آئرلینڈنے سنسنی خیزمقابلے بعدزمبابوے کو 5رنز سے ہرادیا،آئرش ٹیم کی فتح کے بعد گروپ بی میں کوارٹر فائنل کی دوڑکی صورتحال دلچسپ ہوگئی،،آئرلینڈنے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر331 رنز بنائے،ایڈجوائس 112اور اینڈی بیلبرن 97رنز بناکر نمایاں، زمبابوے کی جانب سے ٹینڈی چیتارا اور سین ولیمز نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں،زمبابوے کی پوری ٹیم 49.3اوورزمیں326رنز بناکر آؤٹ زمبابوے کے کپتان برینڈن ٹیلر نے ٹاس جیت کے پہلے آئرلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی توآئرش بلے بازوں نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر331 رنز بنائے۔اوپننگ بلے باز کپتان ولیم پوٹرفیلڈ اور پال اسٹرلنگ نے پراعتماد انداز میں آغازکیا لیکن پال اسٹرلنگ 16 کے مجموعی اسکور پر تیناشے پنینگرا کی گیند پر کیچ دے بیٹھے جس کے بعد کپتان پوٹرفیلڈ بھی 29 رنز بنانے کے بعد 79 کے مجموعے پر ولیمز کا شکار بنے۔تیسری وکٹ کی شراکت میں ایڈ جوز اور اینڈی بیلبرن نے 138 رنز کی شراکت قائم کرتے ہوئے اسکور 217 رنز تک پہنچا دیا جس کے بعد جوز 3 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 112 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔جواب میں زمبابوے کی پوری ٹیم 49.3اوورزمیں326رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔زمبابوے کے اوپننگ بلے باز چامو چیباہا اور سکندر رضا نے ٹیم کو 32 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا کپتان برینڈن ٹیلر92بالوں پر 121رنز بنا کر پویلین روانہ ہو ئے۔سین ولیمز96رنز بناکر نمایاں رہے۔آئرلینڈ کی جانب سے الیکس کوسیک نے 4، جون مونی اور کیون اوبرائن نے دودو جبکہ جارج ڈاکریل اور میک برائن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔آئرلینڈکے ایڈ جوائس کو مین آف دی میچ قراردیا گیا۔