انگلش کرکٹ ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کریگی: برطانوی ہائی کمشنر

انگلش کرکٹ ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کریگی: برطانوی ہائی کمشنر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مانچسٹر(یواین پی) کرکٹ شائقین کے لئے بڑی خبر، جلد انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی-تفصیلات کے مطابق پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسٹین نے پاکستانی کرکٹ شائقین کو خوش خبری سنا دی، انکا کہنا ہے کہ پاکستان میں سکیورٹی کی صورت حال بہتر ہے بہت جلد انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مانچسٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، پاکستانی میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسٹین ٹرنر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سکیورٹی صورتحال بہتر ہے برطانوی کرکٹ ٹیم نے آخری دورہ 2005ء میں اینڈریو سٹراس کی قیادت میں کیا تھا جس میں اسے ٹیسٹ سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس سیریز کے بعد انگلینڈ کی کرکٹ سیریز عرب امارات میں کھیلی جاتی رہی ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم رواں سال جولائی میں انگلینڈ کا دورہ کرے گی جہاں پر وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی)نے رواں سال پاکستان کے خلاف مجوزہ سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔