کورونا سے مزید 39اموات، 1708نئے کیسز سامنے آئے، پشاور کے متعدد علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ

  کورونا سے مزید 39اموات، 1708نئے کیسز سامنے آئے، پشاور کے متعدد علاقوں میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) کورونا وائرس نے مزید 39 جانیں نگل لیں، اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 205 ہو گئی، 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 780 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔کورونا کے وار جاری، ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 39 افراد موت کی وادی میں اتر گئے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 90 ہزار 508 ہوگئی۔ 24 گھنٹے کے دوران 38 ہزار 887 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں کورونا کے مزید ایک ہزار 780 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ مرض سے متاثرایک ہزار 595 افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد تاحال سب سے زیادہ 2 لاکھ 59 ہزار 666، پنجاب ایک لاکھ 77 ہزار 8، خیبرپختونخوا 73 ہزار 708 جبکہ بلوچستان میں 19 ہزار 114 متاثرین موجود ہیں۔ اسلام آباد میں 45 ہزار 519، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 959، ا?زادکشمیرمیں کورونا مریضوں کی تعداد 10 ہزار 534 ہو گئی ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1038 مریض صحت یاب ہوگئے جس کے بعد مرض سے چھٹکارا پانے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 59 ہزار 248 تک پہنچ گئی ہے۔پشاو ر کی ضلعی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ پیدا ہونے پر مزید علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور کے مزید علاقوں میں 7 مارچ بوقت شام چھ بجے سے مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا جائے گا۔ مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران ان علاقوں سے ان آؤٹ انٹری بند رہے گی۔وفاقی حکومت کی پالیسی اور ہدایات پر صرف گلیوں اور چھوٹے علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جا رہا ہے۔ مائیکرو سمارٹ ڈاؤن لگانے کا مقصد کورونا کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔ان علاقوں میں کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے کی وجہ سے مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا۔ ان علاقوں میں صرف ضروری اشیا ئے خورونوش، میڈیسن، جنرل سٹور، تندور اور ایمرجنسی سروس کی دکانیں کھلی رہیں گی۔
کورونا ہلاکتیں 

مزید :

صفحہ اول -