سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 دہشت گرد ہلاک
سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 دہشت گرد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تربت (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں کارروائی کرتے ہوئے سات دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے تربت کے علاقے گورچوپ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔ اس دوران دہشت گرد اپنے کیمپ سے فرار ہونے لگے اور اس کیلئے انہوں نے سیکیورٹی فورسز پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ جوابی فائرنگ کے نتیجے میں سات دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن میں اہم کمانڈر حاصل دودا اور واشدل شامل ہیں۔ مارے گئے دہشت گرد مکران میں سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ اور حملوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ بھی برآمد کیاگیا ہے۔