پی ایس ایل 8، انتہائی دلچسپ مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو شکست دے دی

پی ایس ایل 8، انتہائی دلچسپ مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو ...
پی ایس ایل 8، انتہائی دلچسپ مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو شکست دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سپر لیگ کے 25ویں میچ میں انتہائی دلچسپ مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی ۔ پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹ کے نقصان پر 240رنز بنا ئے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  کی جانب سے مطلوبہ ہدف ایک اوور قبل ہی حاصل کرلیا گیا ۔ جیسن رائے نے 145 رنز بنا کر ٹیم کی جیت میں بنیادی کردار ادا کیا ۔

پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اوپنرز صائم ایوب اور بابر اعظم نے دھواں دار بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ صائم ایوب 34 گیندوں پر 74 سکور بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ بابر اعظم 65 گیندوں پر 115  سکور بنا کر اننگز کے آخری اوور میں رن آو ٹ ہوئے۔کیڈ مور 7 اور پاول35سکور بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔

جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی  جانب سے مارٹن گپٹل21 اور ول سمید 26 سکور بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ جیسن رائے 63 گیندوں پر 145 اور محمد حفیظ 18 گیندوں پر 41 رنز بنا کر نا ٹ آو ٹ رہے اور ٹیم کو فتح دلا کر پویلین لوٹے۔

مزید :

PSL -PSL Picture Gallery -