فیصل آباد میں شخص اپنے دوست کی قیمتی چیز لے کر رفو چکر ہو گیا پھر کیا ہوا؟ حیران کن انکشاف

سورس: Facebook/globalchevrolet
فیصل آباد (آئی این پی)فیصل آباد میں دوست دوست کی سوا تین کروڑ روپے مالیت کی شیورلیٹ گاڑی لے کر فرار ہو گیا۔
پولیس نے امانت میں خیانت کا مظاہرہ کرنیوالے ملزم انیس الرحمن کیخلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ہے‘ ائیرایونیوسٹی کے رہائشی محمد احسان نے پولیس کو دی جانے والی درخواست میں بتایا کہ اس کا وقف کار دوست ملزم انیس الرحمن سکنہ ٹائون شپ لاہور اسکے پاس آیا اور اس سے سوا تین کروڑ روپے مالیت کی شیورلائٹ گاڑی نمبر AHF-321 ادھار لیکر گیا اور حسب وعدہ گاڑی واپس نہ کی، چند روز گزرنے کے بعد ملزم کو گاڑی واپس کرنے کا کہا تو وہ انکاری ہو گیا، جس پر پولیس نے زیردفعہ 406 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے گاڑی کی واپسی کیلئے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔