نوازشریف خلائی مخلوق پانامہ میں تلاش کریں،محمد علی درانی

نوازشریف خلائی مخلوق پانامہ میں تلاش کریں،محمد علی درانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (پ ر) سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے میاں نوازشریف سے کہا ہے کہ خلائی مخلوق پانامہ میں تلاش کریں۔ اْن پر حملہ پانامہ کی کالا دھن چھپانے والی خلائی مخلوق نے کیا ہے۔(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

ووٹ سے ناہلی کے فیصلے کو بدلنے کے بیان پر پیرکومیڈیا سے گفتگو میں تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میاں صاحب کی نااہلی پاکستانی پارلیمنٹ تو کیا ، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی بھی اب ختم نہیں کرسکتی۔ اْنہیں معلوم ہونا چاہئے کہ ’ہاؤس آف شریف ‘کے خلاف معلوم ذرائع سے زائد اثاثہ جات رکھنے ، منی لانڈرنگ اور لوٹ مار پر ایف آئی آراقوام متحدہ کے قانون کے تحت درج ہوئی۔ کرپشن کے خلاف اقوام متحدہ کا کنونشن مجریہ 2003ء4 وہ قانون ہے جس کانشانہ میاں نوازشریف بنے ہیں۔ میاں صاحب انتظار کریں۔ برطانیہ، امریکہ سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں ناجائز اثاثوں اور منی لانڈرنگ کے مقدمات میں ان کے خلاف کاروائی ہونے جارہی ہے۔ محمد علی درانی نے کہاکہ جنوری 2018ء4 سے برطانیہ میں مشکوک آمدن کے خلاف قانون ( Unexplained Wealth Orders)لاگو ہوچکا ہے۔ پاکستان حکومت نہ بھی چاہے تو بھی نوازشریف اور ان کے خاندان کی لندن میں موجود املاک کی تحقیق ہونا لازم ہے۔