سیکرٹری مواصلات کی سرزنش ، بیورو کر یسی کو اپنے طور طریقے بدلنا ہونگے : لاہور ہائیکورٹ

سیکرٹری مواصلات کی سرزنش ، بیورو کر یسی کو اپنے طور طریقے بدلنا ہونگے : لاہور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے قراردیا ہے کہ بیوروکریسی کو اپنے طور طریقے بدلنا ہوں گے ،عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کو نتائج بھگتنا پڑیں گے ۔مسٹر جسٹس محمد امیر بھٹی نے یہ ریمارکس سپرنٹنڈنٹ انجینئر کی 19ویں گریڈ میں تعیناتی نہ کرنے کے خلاف کیس میں سیکرٹری مواصلات شہریار سلطان کو 9مئی تک چیف انجینئر کی پوسٹنگ کا نوٹفکیشن پیش کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے دیئے ۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم کے بعد ترقی تو دے دی گئی لیکن تعیناتی نہیں کی جا رہی ہے درخواست گزار وکیل نے مزید موقف اختیار کیا کہ محکمہ کی جانب سے جان بوجھ کر تعیناتی نہیں کی جا رہی ۔فاضل جج عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہونے پر سیکرٹری مواصلات و تعمیرات شہریار سلطان پر برس پڑے اورریمارکس دئیے کہ اب بیوروکریسی کو اپنے طور طریقے بدلنا ہوں گے،پہلے افسران کو اپنی جائز پروموشن کے لئے عدالتوں میں آنا پڑتا ہے اورپھرجب پروموشن مل جائے تو پوسٹنگ کے لئے عدالتوں میں آنا پڑتا ہے ، بیوروکریسی کر کیا رہی ہے؟ فاضل جج نے حکم دیاکہ 9مئی کو درخواست گزارا کی پوسٹنگ کا نوٹفکیشن پیش کریں ورنہ نتائج بھگتنا ہوں گے۔
طور طریقے