کورونا وبا پرل ہاربر سے بھی بدتر حملہ،چین ذمہ دار، قانونی چارہ جوئی کرینگے، ٹرمپ

کورونا وبا پرل ہاربر سے بھی بدتر حملہ،چین ذمہ دار، قانونی چارہ جوئی کرینگے، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وائٹ ہاؤس (آن لائن) صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کیلئے کرونا وبا11 ستمبر کے حملوں اور دوسری جنگ عظیم کے دوران پرل ہاربر پر جاپانی حملے سے کہیں زیادہ نقصان دہ ثابت ہوئی ہے۔ وائٹ ہاس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ صورتحال پرل ہاربر سے کہیں بدتر ہے۔ ورلڈ ٹریڈ سینٹر سے کہیں بدتر ہے۔ اس طرح کا حملہ پہلے کبھی نہیں ہوا۔ یہ بالکل نہیں ہونا چاہیے تھا۔ چین کو چاہیے تھا کہ وائرس کو وہیں روکتا، لیکن ایسا نہیں ہوا۔امریکی حکومت کورونا سے پیدا ہونے والے عالمی بحران کیلئے بیجنگ کو مورد الزام ٹہراتی ہے اور چین کے خلاف قانونی چارہ گوئی پر غور کر رہی ہے۔صدر ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ کروناوبا کو امریکا کے خلاف اقدام جنگ سمجھتے ہیں؟کے جواب میں امریکی صدر نے وضاحت کی کہ ان کی نظر میں دشمن کرونا وبا ہے، نہ کہ چین۔یہ جنگ ان دیکھے دشمن کے خلاف ہے۔ امریکا میں کورونا کے معاشی نقصانات پر گہری تشویش ہے۔ جبکہ مبصرین کا خیال ہے کہ کرونا وبا کا صدر ٹرمپ کو براہ راست نقصان ہو رہا ہے۔ کورونا سے پہلے صدر ٹرمپ نہایت پرامید تھے کہ ان کی معاشی کارکردگی انہیں نومبر کے صدارتی انتخاب میں دوبارہ سرخرو کرے گی لیکن سیاسی مبصرین کے مطابق اس غیر متوقع بحران کے دوران لاکھوں لوگوں کی بیروزگاری اور بدحالی صدر ٹرمپ کے لیے مسئلہ بن رہی ہے۔
دوسری جانب چین نے کہا ہے کہ امریکی قیادت جھوٹ بول کر اپنی نااہلی سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔
ٹرمپ

مزید :

صفحہ اول -