9مئی پہلے سے طے شدہ ، پی ٹی آئی کو کچلنے کی کوشش کی گئی، عمران خان 

9مئی پہلے سے طے شدہ ، پی ٹی آئی کو کچلنے کی کوشش کی گئی، عمران خان 
9مئی پہلے سے طے شدہ ، پی ٹی آئی کو کچلنے کی کوشش کی گئی، عمران خان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے بانی عمران خان کا کہنا ہے کہ 9مئی کو پی ٹی آئی کو کچلنے کی کوشش کی گئی، سب پہلے سے طے شدہ تھا،نومئی 2023کی حقیقت قوم پر پوری طرح واضح ہے،بتایا جائے کس کے حکم پر حساس مقامات کی سکیورٹی ہٹائی گئی ۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق  بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف وفاق کی سب سے بڑی اور مقبول ترین جماعت ہے،پاکستان تحریک انصاف کی  سیاسی جدوجہد، نہایت تابناک ہے،ہمیشہ آئین کی بالادستی، قانون کی حکمران اور عدل و انصاف کو اپنی پہچان بنایا۔

ان کا کہناتھا کہ سابق چیف جسٹس بندیال نے الیکشن کرانے کا حکم دیا تو انہیں دھمکایا گیا،نگران وزیراعظم نے حکومتی رکن کو فارم 47کا طعنہ دے کر ہمارا موقف درست کردیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6ججز کے خط اور کمشنرراولپنڈی کے بیان نے حقیقت کھول دی،بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ یہ سب کچھ لندن پلان کے تین اہداف کے تحت کیا گیا، لندن پلان کا پہلا ہدف مجھے جیل میں ڈالنا تھا،لندن پلان کا دوسرا ہدف نوازشریف کے کیسز معاف کرواناتھا،لندن پلان کا تیسرا ہدف تحریک انصاف کو کرش کروانا تھا۔

عمران خان نے کہاکہ میڈیا پر پابندیوں کے باوجود گندم کا سکینڈل باہر آ چکا ہے،ہم اپنے کسانوں سے یکجہتی کااظہار کرتے ہیں،ریاست پہلے ہی کسانوں کو کچھ نہیں دیتی اب ان سے محنت کا صلہ بھی چھینا جارہا ہے۔