ڈکیتی چوری کی متعدد وارتیں ، شہری لاکھوں کی نقدی ،زیورات اور گاڑیوں سے محروم
لاہور( کر ا ئم سیل )شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کے دوران ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا-تفصیلات کے مطابق جوہر ٹاؤن ای بلاک کا رہا ئشی اقبال احمد اپنی فیملی کے ہمراہ اپنے کسی عزیز کی شادی میں کسی دوسرے شہر گیا ہوا تھا کہ چورگھر سے 63لاکھ کی نقدی زیورات اور پرا ئزبانڈ چوری کر کے لے گئے مصطفی ٹاؤن قیوم بلاک میں واقع اشرف کی حویلی سے چور دس لاکھ مالیت کی سات راس گائے لے گئے فیکٹری ایریا عابد روڈ اسلام نگر کے رہا ئشی جاوید کے گھر میں دو ڈاکو ایکسائز ملازمین بن کر داخل ہو ئے اور اہل خانہ کو یر غمال بنا کر 15لاکھ مالیت کی نقدی زیورات جبکہ مانگا منڈی ملتان روڈاحمد آباد میں واقع مو بائل ٹاور سے تین ڈاکو سکیورٹی گارڈوں کو باندھ کر 8لاکھ مالیت کی 24بیٹریاں ٹرک پر لوڈ کر کے لے گئے اور گوالمنڈی نسبت روڈ پر فیملی کے ہمراہ ہریسہ کھاتے عمرانہ شہزادی سے دو مو ٹر سائیکل سوار ڈاکو اڑھائی گلشن راوی واسا موڑ پر علی بن مظہر سے دو ڈاکو ساڑھے تین لاکھ کی پسٹل طلائی انگوٹھی اور نقدی جوہرٹاؤن فیملی ہسپتال کے سامنے شہباز حسن سے ڈیڑھ مالیت کا رکشہ اور نقدی،ڈیفنس بی فیز ون میں اقبال اور اسکی فیملی سے ایک لاکھ،سبزہ زار معراج پارک حسن ٹاؤن میں لطیف سے 70ہزار،ساندہ ریواز گارڈن میں ارشد سے 40ہزار،ستو کتلہ شوکت خانم کے سامنے محسن بھٹی سے 35ہزاراور اسلام پو رہ تاج کمپنی کے سامنے خرم سے 35ہزار کی نقدی زیورات اور قیمتی اشیا سے محروم کردیا گیا-۔سول لائن میں یعقوب ،ریس کورس میں منصور اقبال ،اسلام پورہ میں اکمل،اقبال ٹاؤن میں زاہدکی گاڑیاں جبکہ شاد باغ میں اسامہ ،وحدت کالونی میں عظیم ،اسلام پورہ میں نوید،ریس کورس میں عمیر،گجر پورہ میں شاہد، مسلم ٹاؤن میں فرید کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں ۔