نواز شر یف بھائی کو دورہ چین پر لے گئے کیا پرویز خٹک وزیراعلیٰ نہیں ہیں؟عمران خان

نواز شر یف بھائی کو دورہ چین پر لے گئے کیا پرویز خٹک وزیراعلیٰ نہیں ہیں؟عمران ...
نواز شر یف بھائی کو دورہ چین پر لے گئے کیا پرویز خٹک وزیراعلیٰ نہیں ہیں؟عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اپنے بھائی شہباز شریف کو دورہ چین پر لے گئے ہیں کیاپر ویز خٹک وزیر اعلیٰ نہیں ہیں ؟عمران خان نے دھرنے کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت روز بہ روز نیچے جارہی ہے اور نواز شریف کے اثاثے اوپر جارہے ہیں ،پاکستان کے امیر ترین 10افراد میں نواز شریف اور زرداری کا نا م بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں گرمیوں میں آیا تھا اور اب سردی ہو گئی ہے برف بھی پڑ جائے تو میرا سٹیمنا کم نہیں ہو گا اور نیا پاکستا ن بنانے کے لیے کوئی طاقت ہمیں نہیں روک سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ مایوس نہیں ہونا چاہیے ہم ایک عظیم قو م بن سکتے ہیں ،کل اقبال ڈے ہے اور میں علامہ اقبال کامرید ہوں،کفر کا نظام چل سکتاہے لیکن ناانصافی کا نظام نہیں چل سکتا ۔عمران خان نے کہا کہ" گو نواز گو" کا نعرہ لگانے سے رات کو نیند بہت پر سکون آ تی ہے تو اس موقع پر شرکاءکی جانب سے بلند آواز میں"گونواز گو"کا نعرہ بھی لگا یااورقہقہہ بھی بلند ہوا ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -