ملک کو انارکی سے بچانے کیلئے ادارے کردار ادا کریں، شہباز چوہدری
جدہ (بیورو رپورٹ) سابق وفاقی وزیر شہباز چوہدری نے زور دیا ہے کہ ملک کو انارکی سے بچانے کے لئے ادارے جلد اپنا کردار ادا کریں اور ملک میں جلد آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کا انعقاد لازمی بنائیں تاکہ ملک پھر پہلے کی طرح ترقی کی طرف گامزن ہو۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اسوقت پاکستان میں عمران خان کے علاوہ کوئی ایسی قیادت نہیں جو ملک کو بحرانوں سے نکال سکے جو امپورٹڈ حکومت نے پیدا کئے ہیں اور ملک کو ہر طرف سے تنزلی کیطرف ھکیل دیا ہے۔ شہباز چوہدری کا کہنا ہے کہ اورسیز پاکستانیوں کے ہر مکتبہ فکر نے عمران خان پر حملے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ مقبول قیادت کو راستے سے ہٹانے کے خوفناک نتائج نکل سکتے ہیں خدارا سکیورٹی کے ایسے فْول پروف انتظامات کریں تا کہ سیاسی قیادت آزادی کے ساتھ عوام کی رہنمائی کرتے ہوئے ملک کو آگے لیجا سکیں، شہباز چوہدری نے کہا کہ عمران خان ہی ایسے لیڈر ہیں جو پورے پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں اور عوام انکے ساتھ ہیں اور چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور کشمیر میں یکساں مقبول ہیں اور عوام انکی ایک کال پر لبیک کہتے ہوئے باہر نکل آتے ہیں، عمران خان کا نام اب برانڈ بن گیا ہے جسکو عوام اپنا نجات دہندہ سمجھتے ہیں جو انہیں حقیقی آزادی کی طرف لیجا سکتا ہے جہاں عوام کے دئیے ہوئے ٹیکس ان پر لگیں اور ملک ترقی کرے، جہاں لوْٹ کھسوٹ سے پاک نظام ہو اور عوام کا پیسہ انہیں پر خرچ ہو، شہباز چوہدری نے کہا کہ عمران خان کا لانگ مارچ بھی اسی کی کڑی ہے تاکہ ملک میں جلد انتخابات کا اعلان ہو اور عوام عمران خان کو دو تہائی اکثریت سے پارلیمنٹ میں لائیں تاکہ ملک میں بہتری کیطرف اصلاحات ہوں تاکہ کوئی کسی کا استحصال نہ کر سکے، اور غلامی سے آزاد ہوں، انہوں نے کہا کہ کہنے کو تو ہم آزاد ہو گئے مگر غلامی کا طوق ابھی تک وہیں ہیں اور آج بھی ہم اشاروں پر کام کر رہے ہیں مگر عمران خان کے اقتدار میں آنے کے بعد غلامی کی زنجیروں کو توڑ دینگے اور خود انحصاری کی طرف بڑھیں گے
شہباز چوہدری