نوازشریف نے تاحال اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن کے پاس جمع نہیں کروائیں

نوازشریف نے تاحال اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن کے پاس جمع نہیں کروائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(ثناءنیوز)وزیر اعظم نواز شریف سمیت 156 ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں نے تاحال اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں وزیراعظم میاںمحمدنوازشریف نے تاحال اپنے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن کے پاس جمع نہیں کروائیں وزیراعظم اثاثوں کی تفصیلات جمع کروانے کےلئے دو روز کی مہلت طلب کی تھی جو پانچ اکتوبر کو ختم ہوگئی۔ دوسری جانب اب تک 1117 اراکین پارلیمنٹ مین سے1013 اراکین نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن کے پاس جمع کروادی ہیں ان میں95 سینیٹرز اور قومی اسمبلی کے 304 اراکین بی شامل ہیں۔۔ پنجاب اسمبلی کے 335، سندھ اسمبلی کے 148 ، خیبر پختونخوا اسمبلی کے 76 اور بلوچستان اسمبلی کے 55 اراکین نے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرا دی ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -