اچھرہ:3سالہ بچہ جنرل سٹور سے گر کر جاں بحق

اچھرہ:3سالہ بچہ جنرل سٹور سے گر کر جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار) اچھرہ کے علاقہ میں تین سالہ بچہ جنرل سٹور کے کاؤنٹر سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔ واقعہ پر والدہ پر غشی کے دورے پڑنے لگے۔ بتایا گیا ہے کہ فاضلیہ کالونی کے رہائشی محنت کش اسلم کا تین سالہ بیٹا انیق احمد اپنی والدہ کے ہمرہ گھر کے سامنے واقع جنرل سٹور پر سودا لینے گئی 3سالہ انیق احمد جنرل سٹور کے اندر کھیلنے لگا کہ اس دوران کاؤنٹر سے گر کر شدید زخمی ہوگیا۔ اُسے سر پر شدید چوٹیں آنے پر سروسز ہسپتال لیجایا گیا۔ جہاں تین سالہ انیق احمد جانبر نہ ہوسکا اور راستے میں ہی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی۔

مزید :

علاقائی -