دنیا کو بھارتی دہشت گردی روکنے کیلئے کام کرنا چاہئے، منیر اکرم

دنیا کو بھارتی دہشت گردی روکنے کیلئے کام کرنا چاہئے، منیر اکرم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 نیو یارک (آئی این پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان ریاستی دہشت گردی سمیت تمام اقسام کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، دنیا کو بھارتی دہشت گردی کو روکنے کے لیے کام کرنا چاہیے،  ہمارا بڑا چیلنج افغانستان کے علاقے سمیت بھارت کی جانب سے مسلسل دہشت گردانہ حملوں مالی اعانت، سرپرستی اور معاونت ہے، بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے، بھارت پاکستان کو غیر مستحکم کرنے اور اقتصادی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے کرائے کی دہشت گرد تنظیموں کو منظم اور ان کی مالی اعانت کر رہا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب منیراکرم نے جنرل اسمبلی کی چھٹی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ریاستی دہشت گردی کی ہر سطع پہ مزمت کرتا ہے،کہ پاکستان اور اس کی عوام گزشتہ کئی دیہایوں سے ریاستی دہشت گردی کا شکار ہیں، پاکستان کے خلاف ان کارروائیوں میں ہزار سے زائد سویلین اور سیکیورٹی اہلکار نے جان کی قربانی دی ہیں۔ پاکستانی مستقل مندوب کا کہنا ہے کہ 2014 میں پاکستان نے فوجی آپریشن کے ذریعے اپنی سرزمین سے دہشت گردوں کا صفایہ کیا، دنیا سے دہشت گردی کے خاتمے میں پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہے۔ منیراکرم نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے واقعات ہندوستان اور افغانستان کی سرزمین سے ہوئے، ان دہشت گرد کارروائیوں کے پیچھے ہندوستان کی مالی امداد ہے۔
 منیر اکرم

مزید :

صفحہ آخر -