کوئی بھی پارٹی خیبرپختونخوا میں جلسے کی ہمت کرے، سہولیات فراہم کریں گے: بیرسٹر سیف
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ کوئی بھی پارٹی خیبرپختونخوا میں جلسہ یا ریلی کی ہمت کرے، جلسے کیلئے سہولیات فراہم کریں گے۔
نجی ٹی وی چینل’’ دنیا نیوز ‘‘کے مطابق اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ( ن) لیگ ایک چھوٹی سی جلسی بھی منعقد کرے تو اجازت، میدان اور متعلقہ سہولیات ہم فراہم کریں گے، یقین ہے پی ٹی آئی کے مقابلے میں ایک چوتھائی لوگ بھی نہیں آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی سہولیات ہر جلسے اور ریلی میں فراہم کی جاتی ہے۔ دراصل سرکاری وسائل کا استعمال تو جعلی حکومت نے کیا ہے، اسلام آباد اور موٹروے پر کنٹینر کس کے وسائل سے لگائے، کیا وہ سرکاری وسائل نہیں تھے؟