پشاور ہائیکورٹ نے اینٹی کرپشن کو محمود خان کیخلاف کارروائی سے روک دیا
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے اینٹی کرپشن کو سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کیخلاف کارروائی سے روک دیا ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سابق وزیراعلیٰ محمود خان کی اینٹی کرپشن کے نوٹس کے معاملے پر پشاور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، جسٹس عتیق شاہ اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے سماعت کی،عدالت نے اینٹی کرپشن کو محمود خان کیخلاف کارروائی سے روک دیا ۔