پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس  کیخلاف درخواست؛وفاقی حکومت، اٹارنی جنرل ، ایڈووکیٹ جنرل کو 27اے کا نوٹس  جاری 

پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس  کیخلاف درخواست؛وفاقی حکومت، اٹارنی جنرل ، ...
پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس  کیخلاف درخواست؛وفاقی حکومت، اٹارنی جنرل ، ایڈووکیٹ جنرل کو 27اے کا نوٹس  جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس 2024کیخلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت، اٹارنی جنرل ، ایڈووکیٹ جنرل کو 27اے کا نوٹس  جاری کردیا۔

سما ٹی وی کے مطابق پریکٹس اینڈپروسیجر آرڈیننس 2024کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی،پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے سماعت کی،عدالت نے وفاقی حکومت، اٹارنی جنرل ، ایڈووکیٹ جنرل کو 27اے کا نوٹس  جاری کردیا۔

وکیل درخواستگزار نے کیس پر فیصلے تک آئینی پیکیج پر پابندی لگانے کی استدعاکردی،چیف جسٹس نے کہاکہ ہم اس کو بھی دیکھیں گے اس کو لارجر بنچ سنے یا 2رکنی بنچ۔

چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہاکہ مجوزہ ترامیم کو پہلے کیوں چیلنج کیا یہ وجوہات بتائیں،وکیل درخواستگزار نے کہاکہ آرٹیکل 139کا جو مینڈیٹ ہےپارلیمنٹ اس پر پوری نہیں،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں ممبران کی تعداد کتنی ہے؟وکیل درخواستگزار نے کہاکہ قومی اسمبلی میں ممبران کی تعداد272اور سینیٹ میں81ہے،پشاورہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 15اکتوبر تک ملتوی کردی۔