ڈی چوک پر احتجاج کرنے کا کیس؛علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے جسمانی ریمانڈ پر محفوظ فیصلہ سنا دیاگیا

ڈی چوک پر احتجاج کرنے کا کیس؛علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے جسمانی ریمانڈ پر ...
ڈی چوک پر احتجاج کرنے کا کیس؛علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے جسمانی ریمانڈ پر محفوظ فیصلہ سنا دیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو مزید 2روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سماعت کی،وکیل فیصل چودھری نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو کیس سے ڈسچارج کرنے کی استدعاکر دی،فیصل چودھری نے کہاکہ عظمیٰ خان اور علیمہ خان کو موقع سے گرفتار کیا گیا،دونوں خواتین نہتی تھیں ،ان کے پاس کچھ نہیں  تھا، عظمیٰ خان ، علیمہ خان کو حبس بے جا میں رکھا گیا، 24گھنٹے کے اندر عدالت پیش نہیں کیاگیا، عظمیٰ خان، علیمہ خان بانی پی ٹی آئی کی بہنیں، کیس سیاسی نوعیت کا ہے، جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے استفسار کیا کہ عظمیٰ خان اور علیمہ خان سے مزید کیا تفتیش کرنی ہے؟پراسیکیوٹرراجہ نوید نے کہاکہ عظمیٰ خان، علیمہ خان کیخلاف کیس سنگین نوعیت کا ہے،وکیل عاصم بیگ نے کہاکہ علیمہ خان، عظمیٰ خان کی عمر دیکھیں،عدالت نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔

بعدازاں اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے عظمیٰ خان اور علیمہ خان کو مزید 2روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔