چارسدہ :جوڈیشل کمپلیکس کے باہر 2 گروپوں میں فائرنگ، 3افراد جاں بحق، 4زخمی
چارسدہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)چارسدہ جوڈیشل کمپلیکس کے باہر 2 گروپوں میں فائرنگ سے 3افراد جاں بحق ہو گئے۔
نجی ٹی وی چینل" ایکسپریس نیوز" کے مطابق فریقین کے درمیان عرصۂ دراز سے زمین کا تنازع چل رہا ہے،فریقین پیشی کیلئے جوڈیشل کمپلیکس آئے تھے کہ گولیاں چل گئیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوئےتھے ۔جن میں سے 3افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 4 کا علاج معالجہ جاری ہے۔