یہ ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں آپ اسلام آباد ہائیکورٹ جائیں،پشاور ہائیکورٹ کی کے پی ہاؤس سیل کرنے کیخلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل کو ہدایت

یہ ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں آپ اسلام آباد ہائیکورٹ جائیں،پشاور ...
یہ ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں آپ اسلام آباد ہائیکورٹ جائیں،پشاور ہائیکورٹ کی کے پی ہاؤس سیل کرنے کیخلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل کو ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل کو کے پی ہاؤس سیل کرنے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

سما ٹی  وی کے مطابق  پشاور ہائیکورٹ میں کے پی ہاؤس سیل کرنے کیخلاف صوبائی حکومت کی درخواست پر سماعت ہوئی،ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل نے کہاکہ پختونخواہاؤس کو سی ڈی اے نے سیل کیا،چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہاکہ سی ڈی اے خودمختار باڈی ہے، ایڈووکیٹ جنرل نے کہاکہ کے پی ہاؤس اسلام آباد میں خیبرپختونخوا کی پراپرٹی ہے،چیف جسٹس نے کہاکہ ایڈووکیٹ جنرل صاحب ہم اس میں آپ کے ساتھ ہیں،یہ ایکشن ایک خودمختار اتھارٹی نے لیا، وہ وہاں ریگولیٹر اتھارٹی ہے،جسٹس وقار احمد نے استفسار کیا آپ وفاقی حکومت کے کسی آرڈر سے متاثر ہیں؟چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہاکہ یہ ہاؤس آپ کی حکومت کا نہیں صوبے کے عوام کا ہے،ایک صوبے کا ہاؤس بند کرنا بالکل غلط ہے،یہ ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں آپ اسلام آباد ہائیکورٹ جائیں،عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل کو درخواست واپس لینے اور اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔