لاہور، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر تحریک انصاف کے 432 کارکن گرفتار
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی دارالحکومت میں پی ٹی آئی کے احتجاج اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج مقدمات میں ملوث 432 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پرتشدد کارروائیوں میں ملوث افراد کی شناخت کے لیے کلوزسرکٹ فوٹیجز کی مدد لی گئی، نامزد افراد کے گھروں پر بھی چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔پولیس ریکارڈ کے مطابق لاہور پولیس نے 23 ایف آئی آرز درج کر رکھی ہیں، مقدمات میں نامعلوم ملزمان کی تعداد 700 سے زائد ہے۔ گرفتار افراد کو پانچ اکتوبر کے احتجاج کے درج مقدمات میں نامزد کیا جائے گا۔