علی امین گنڈاپور اسلام آباد کیسے آئےاور واپس پشاور کیسے پہنچے؟ جاوید لطیف کا استفسار
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ (ن) کےسینئر رہنما میاں جاوید لطیف نے علی امین گنڈاپور سے متعلق سوال پوچھ لیا۔میڈیا سے گفتگو میں جاوید لطیف نے استفسار کیا کہ بتایا جائے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اسلام آباد کیسے آئےاور واپس پشاور کیسے پہنچے؟
انہوں نے کہا کہ یہ کیسا مسنگ پرسن ہے جو منظر عام پر آجاتا ہے، کبھی 8 اور کبھی 24 گھنٹے بعد ظاہر ہو جاتا ہے۔ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ پوچھتا ہوں کہ اگر ایجنسیاں اور ادارے خاموش ہیں تو کیا ہم بھی ملک کی بربادی کا تماشا دیکھیں؟ان کا کہنا تھا کہ اگر گنڈاپور کو بچانے اور چھڑانے والے طاقتور ہیں تو کیا ہم بھی خاموش ہوجائیں؟جاوید لطیف نے یہ بھی کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ اداروں کا سلوک بانی پی ٹی آئی اور علی امین گنڈاپور سے مختلف ہے۔