وزیر اعلیٰ پنجاب کا فیروز والا کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیروز والا کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی وتعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے بس اور وین کے تصادم میں زخمی مسافروں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔