پنجا ب حکومت دلہن کو ایک لاکھ سلامی ، فرنیچر، ملبوسات، ڈنر سیٹ اور استعمال کی13 اشیا گفٹ دے گی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کابینہ نے 3 ہزار غریب خاندان کی بچیوں کی شادی کے پراجیکٹ کی منظوری دے دی۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت کابینہ کا 17 واں اجلاس ہوا جس میں صوبے میں 3 ہزار غریب خاندان کی بچیوں کی شادی کے پراجیکٹ کی منظوری دی گئی۔
پراجیکٹ کے تحت ہر دلہن کو اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے ایک لاکھ روپے سلامی دی جائے گی۔ دلہن کو فرنیچر، ملبوسات، ڈنر سیٹ اور استعمال کی13 اشیا گفٹ کی جائیں گی۔کابینہ نے بے زمین کاشتکاروں میں ایک لاکھ ایکڑ زمین 3 اور 5 سال کی لیز پر الاٹ کرنے کی منظوری بھی دی۔کابینہ اجلاس میں پنجاب میں ای بس سروس اسکیم کی منظوری بھی دی گئی، پہلے مرحلے میں 27 بسیں آئیں گی۔ سال کے آخر میں پنجاب بھر میں 680 ای بسیں فنکشنل ہوں گی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے لاہور میں الیکٹرک ٹیکسی کا پلان بھی طلب کرلیا۔