8 اکتوبر کے زلزلے کی یادیں آزاد کشمیر ،کے پی سمیت پورے ملک کیلئے تکلیف دہ ہیں: ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے قدرتی آفات سے برداشت وآگاہی کے قومی دن پر پیغام دیا۔ ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ 08 اکتوبر 2005 پاکستان کی تاریخ کا المناک دن ، 1 لاکھ اموات ، کل 30 لاکھ شہری متاثر ہوئے۔ 8اکتوبر قدرتی آفات سے بچاﺅ اور آگاہی کے قومی دن کے طور پرمنایا جاتا ہے۔ 08 اکتوبر کے زلزلے کی یادیں آزاد کشمیر ،کے پی کے سمیت پورے ملک کیلئے تکلیف دہ ہیں۔ بچھڑ جانے والوں کیلئے دعا کے ساتھ یہ دن ہمیں قدرتی آفات سے نمٹنے کی ترغیب بھی دیتا ہے۔ 08 اکتوبر دن کا مقصد عوام کو احتیاطی تدابیر اور بچاﺅ کے طریقہ کار سے آگاہ کرنا ہے۔پی ڈی ایم اے پنجاب عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ ریسکیو اداروں کے ساتھ رابطے کا ایک منظم سسٹم موجود ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ مون سون بارشوں سیلاب اور ہیٹ ویو میں پی ڈی ایم نے مربوط انتباہی نظام کی بدولت شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں تمام تر انتظامات کو بروقت مکمل کیا گیا۔ حالیہ سیلاب میں بر وقت اقدامات سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آفات کا مقابلہ معمول سے ہٹ کر اقدامات سے کیا جا سکتا ہے۔ آفات میں احتیاطی تدابیر سے جانی و مالی نقصان سے بچا جاسکتا ہے۔