چیمپئنز ٹرافی کے فائنل سے متعلق برطانوی اخبار کی خبر، پی سی بی کا مؤقف سامنے آگیا

چیمپئنز ٹرافی کے فائنل سے متعلق برطانوی اخبار کی خبر، پی سی بی کا مؤقف سامنے ...
چیمپئنز ٹرافی کے فائنل سے متعلق برطانوی اخبار کی خبر، پی سی بی کا مؤقف سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فائنل کے بارے میں برطانوی اخبار کے دعوے کی تردید کردی۔

ترجمان پی سی بی نے واضح کیا ہے کہ پاکستان فائنل سمیت چیمپئنز ٹرافی کے تمام میچوں کے پاکستان میں انعقاد کے بارے میں واضح مؤقف رکھتا ہے۔ایسی کوئی تجویز زیرغور نہیں کہ چیمپئنز ٹرافی کا فائنل پاکستان سےباہر ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اس بارے میں واضح پیغام دے دینا چاہتا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے تمام میچز پاکستان میں منعقد ہونگے۔پی سی بی ترجمان کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے سلسلے میں سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن جاری ہے اور پی سی بی اپنی تمام توجہ اسی پر مرکوز کیے ہوئے ہے۔

خیال رہے کہ برطانوی اخبار نے خبر دی ہے کہ انڈیا کے فائنل میں پہنچنے کی صورت میں فائنل پاکستان سے باہر کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل -