دنیا کے کس موبائل پر بہترین سگنل آتے ہیں اور کونسا فون کال کرنے کیلئے بہترین ہے؟ طویل تحقیق کے بعد ماہرین نے فہرست جاری کردی، پہلے نمبر پر کونسا فون آیا؟ جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

دنیا کے کس موبائل پر بہترین سگنل آتے ہیں اور کونسا فون کال کرنے کیلئے بہترین ...
دنیا کے کس موبائل پر بہترین سگنل آتے ہیں اور کونسا فون کال کرنے کیلئے بہترین ہے؟ طویل تحقیق کے بعد ماہرین نے فہرست جاری کردی، پہلے نمبر پر کونسا فون آیا؟ جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوپن ہیگن(مانیٹرنگ ڈیسک) ایپل کے آئی فونز دیکھنے میں انتہائی خوبصورت اور کئی کمپیوٹنگ صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں مگر جب بات کال کرنے کی آتی ہے توایک ماہرنے اس حوالے سے آئی فون کا دنیا کا بدترین فون قرار دے دیا ہے۔ ڈنمارک کی آلبورگ یونیورسٹی کے پروفیسر گیرٹ فرولنڈ پیڈرسین نے سگنلز کی کوالٹی اور کال کے معیار کے حوالے ایک تحقیق کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کال کرنے کے لیے سب سے بہتر فون سام سنگ جے 1، سام سنگ ایس 5منی اور ایچ ٹی سی ڈیزائر 626ہیں۔ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کال کی کوالٹی کے لحاظ سے آئی فون دنیا کا بدترین فون ہے۔ پروفیسر گیرٹ فرولنڈ پیڈرسین نے اپنی اس تحقیق میں 26مختلف فونز پر تجربات کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ”میری تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ان تمام کمپنیوں کے نئے ماڈلزسگنلز کے حوالے ناقص کارکردگی کے حامل ہیں۔ ان کی نسبت پرانے ماڈل کہیں زیادہ بہتر کارکردگی کے حامل ہیں۔“